اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

پوجا ہیگڈے کا ممبئی ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال - پوجا ہیگڈے ممبئی واپس آئی

اداکارہ پوجا ہیگڈے حیدرآباد میں ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز ( سی آئی آئی ایم اے) میں شرکت کرنے کے بعد ممبئی واپس لوٹیں۔ ممبئی ایئرپورٹ پر فوٹوگرافرز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

پوجا ہیگڈے کا ممبئی ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال
پوجا ہیگڈے کا ممبئی ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال

By

Published : Sep 24, 2021, 4:55 PM IST

تمل، تیلگو اور ہندی سنیما میں کامیابی کا لوہا منوانے والی اداکارہ پوجا ہیگڈے کی خوشی کی انتہا اس وقت نہیں رہی جب ممبئی ایئرپورٹ پر فوٹوگرافرز اور مداحوں نے انہیں سرپرائز کردیا۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر اظہار تشکر کیا اور سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی شیئر کیا۔

پوجا ہیگڈے کا ممبئی ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال

ایس آئی آئی ایم اے میں تلگو فلم ایلا ویکونتھاپراملو کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملنے کی خوشی پر فوٹوگرافرز اور مداح نے پوجا کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا اور اس کا جشن منانے کے لیے وہ اداکارہ کے لیے کیک بھی لے کر آئے تھے۔

اس موقع پر اداکارہ نے فوٹوگرافر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ فوٹوگرافر کے اس انداز کو دیکھ کر لاجواب ہو گئی ہیں۔اس کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھی ایک تصویر شیئر کی جہاں وہ فوٹوگرافر کے ساتھ کھڑی ہوئی نظر آرہی ہیں۔اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ' ایک بہت ہی مصروف شیڈول کے بعد گھر واپس لوٹنے کے بعد فوٹوگرافر کے اس والہانہ استقبال سے خوش ہوں، جنہوں نے مجھے ایوارڈ ملنے کی خوشی میں جشن منایا اور میرے لیے کیک لے کر آئے۔آپ رحم دل لوگوں کا شکریہ۔

واضح رہے کہ پوجا جلد ہی رومانوی ڈرامہ فلم رادھے شیام میں پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گی۔اس کے علاوہ وہ سلمان خان کے ساتھ کبھی عید کبھی دیوالی اور روہت شیٹی کی فلم سرکس میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details