اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ممبئی ائیر پورٹ پر متعدد بالی ووڈ ستارے نظر آئے - ہوائی اڈے پر جانہوی کپور

ممبئی ائیرپورٹ پر بالی ووڈ کے متعدد اداکارؤں کو اسپاٹ کیا گیا ۔ہوائی اڈے پر اداکارہ جانہوی کپور اور ریا چکرورتی تصویریں کھینچواتی نظر آئیں۔

ممبئی ائیر پورٹ پر متعدد بالی ووڈ ستارے نظر آئے
ممبئی ائیر پورٹ پر متعدد بالی ووڈ ستارے نظر آئے

By

Published : Mar 1, 2021, 1:10 PM IST

بالی ووڈ کے کئی مشہور اداکارؤں کو آج ممبئی فلم سٹی اور اس کے اطراف میں اسپاٹ کیا گیا۔

جہاں اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو جوہو میں دیکھا گیا، وہیں ادکارہ جانہوی کپور کو ممبئی ہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔انہوں نے کالے رنگ کی جینز اور ڈائی پل اوور سویٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔ جانہوی کی فلم روحی 11 مارچ کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی ہے۔

ممبئی ائیر پورٹ پر متعدد بالی ووڈ ستارے نظر آئے

اداکارہ ریا چکرورتی کو بھی اپنے بھائی اور والد کے ساتھ ہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔جوہو ریستوران میں اداکارہ دیویا کھوسلا کمار اور ان کے شوہر بھوشن کمار کو دیکھا گیا، جہاں وہ تصویر کھینچواتے ہوئے نظر آئے۔

ممبئی ہوائی اڈے پر بالی ووڈ کے ورون دھون کو دیکھا گیا۔ اداکار جلد ہی بالی ووڈ کے کئی فلموں میں نظر آنے والے ہیں، جس میں جگ جگ جیو اور رنبھومی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details