اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'مرزا پور کی پوری کہانی کو ایک ساتھ دیکھنا خوبصورت احساس' - لطف اندوز

اداکار پنکج تری پاٹھی لاک ڈاؤن کے دوران اپنی سپر ہٹ ویب سیریز 'مرزا پور' سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ پوری کہانی کو ایک ساتھ دیکھنا ایک خوبصورت احساس ہے۔

'مرزا پور کی پوری کہانی کو ایک ساتھ دیکھنا صورت احساس'
'مرزا پور کی پوری کہانی کو ایک ساتھ دیکھنا صورت احساس'

By

Published : May 21, 2020, 12:11 PM IST

پنکج تری پاٹھی اس ویب سیریز میں گینگسٹر کالین بھیا کے کردار میں نظر آئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے شو کو دوبارہ دیکھنے کا تجربہ خوبصورت لگا۔

پنکج کہتے ہیں کہ 'جب آپ شوٹ کرتے ہیں تو آپ کو کہانی کا پتہ چل جاتا ہے لیکن آپ صرف اپنے کردار پر دھیان دیتے ہیں، مجھے اس کی کہانی شروع سے آخر تک پسند ہے لیکن ایک ناظرین کی حیثیت سے مجھے اس کی خوبصورتی کا احساس دیکھنے کے بعد ہوا'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں حیرت زدہ رہتا تھا کہ لوگ کہانی کو وقتا فوقتا کے لیے کیوں نہیں رکھتے ہیں، ایک وقت ایک ہی ایپی سوڈ کیوں نہیں دیکھتے ہیں لیکن مزار پور کی کہانی کچھ ایسی ہی ہے کہ ایک وقت کے بعد آپ آگے کی کہانی جاننے کے لیے بے بس ہوجاتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران شو دیکھنے کے دوران انہیں احساس ہوا کہ ٹیم نے واقعتا اچھا کام کیا ہے۔

پنکج تریپاٹھی کی اداکاری کی بات کریں تو آنے والے وقت میں کبیر خان کی فلم '83' میں نظر آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details