اداکار پنکج ترپاٹھی 'سپر 30' اور '83' کے بعد اب 'بچن پانڈے' میں ساجد ناڈیاڈوالا کے ساتھ تیسری بار کام کرنے جارہے ہیں۔اتنا ہی نہیں وہ اس فلم کے ذریعہ کھلاڑی اکشئے کمار کے ساتھ پہلی بار اسکرین میں نظر آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ کرتی سینن اور پنکج اس سے پہلے 'لکا چھپی' اور 'بریلی کی برفی' میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں۔لیکن پنکج اور اکشئے پہلی بار ساتھ کام کریں گے۔دونوں اپنی مزاحیہ انداز اور بہترین اداکاری کے لیے پسند کیے جاتے ہیں اور بڑے پردے پر یہ دونوں اداکار جس طرح سے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، اسے دیکھنے کے لیے تمام شائقین بے تاب ہیں۔