پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اتوار کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ وہ کووڈ 19 سے متاثر ہیں اور وہ فی الحال ہوم قرنطینہ اختیار کی ہوئی ہیں۔
ہم سفر، صدقے تمہارے جیسے شوز اور بول، بن روئے فلم سے شہرت حاصل کرنے والی 35 سالہ اداکارہ نے کہا کہ کورونا سے متاثر ہونا مشکل ہے لیکن امید ہے کہ وہ جلد شفایاب ہوجائیں گی۔