94ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب 27 مارچ کو لاس اینجلس کے ڈالبی تھیٹر میں منعقد ہوئی۔ بھارت میں یہ تقریب 28 مارچ کی صبح 5 بجے سے نشر ہوئی۔ اس سال آسکر تقریب کو ورچوئل موڈ میں منعقد نہیں کیا گیا۔ یہ تقریب عام طور پر فروری کے آخر یا مارچ کے شروع میں منعقد ہوتی تھی، لیکن وبائی مرض کی وجہ سے اسے تاخیر کا شکار ہونا پڑا۔ گزشتہ تین برسوں سے آسکر کی تقریب بغیر میزبان کے منعقد ہورہی تھی۔ تاہم اس برس آسکر کی میزبانی کے فرائض کامیڈین وانڈا سائکس، ایمی شومر اور اداکارہ ریجینا ہال نے انجام دیے۔ Oscar 2022 Winners
اس بار بھارت کی جانب سے دستاویزی فلم رائٹنگ ود فائر نامزدگیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں تو کامیاب رہی لیکن وہ آسکر جیتنے میں ناکامیاب رہی۔ لیکن پاور آف دی ڈاگ، کوڈا ( CODA) اور ڈیون جیسی فلموں نے کامیابی حاصل کی۔ بہترین ہدایتکار کا آسکر ایوارڈ جین کیمپیئن نے جیتا ہے، فلم دی پاور آف دی ڈاگ کی ہدایتکاری پر جین کیمپیئن کو آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایک سائیکولوجکل تھرلر فلم ہے، جس میں بینڈکٹ کمربیچ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ جین کیمپئین نے دوسری بار آسکر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ Oscar Best Best Actor and Actress Award
فلم کنگ رچرڈ کے لیے ول اسمتھ نے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ وہیں دوسری جانب جیسیکا چیسشیئن کو بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ جیسیکا کو فلم دی آئیز آف ٹیمی فیک میں بہترین اداکاری کرنے پر آسکر ایوارڈ ملا ہے۔
اسی طرح آسکر ایوارڈ 2022 میں بہترین معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ ٹرائے کاسٹر نے حاصل کیا، ٹرائے کاسٹر کو بہترین معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ فلم کوڈا میں اداکاری پر دیا گیا ہے۔ وہیں بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ بھی فلم کوڈا کو دیا گیا ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے چار افراد کے ارد گرد گھومتی ہے، جس میں خاندان کے تین فرد قوت سماعت سے محروم ہوتے ہیں۔وہیں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ آریانا ڈیبوس کو فلم ویسٹ سائیڈ اسٹوری کے لیے دیا گیا ہے۔
بہترین سینماٹوگرافی کا ایواڑد فلم ڈیون کو دیا گیا ہے۔دوسری جانب آسکر 2022 میں انکانٹو نے بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے اور بہترین اینی میٹڈ مختصر فلم کا ایوارڈ دی ونڈشیلڈ وائپر نے حاصل کیا ہے۔ بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کا آسکر ایوارڈ ڈرائیو مائی کار کو دیا گیا ہے۔