بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھارتی باکس آفس پر غلبہ حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد اب وہ ہالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔ عالیہ بھٹ نیٹفلکس کی آئندہ بین الاقوامی جساسوسی تھرلر فلم ہارٹ آف اسٹون میں نظر آنے والی ہیں۔ Alia Bhatt announces Hollywood debut with Gal Gadot
نیٹفلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ' ہارٹ آف ڈانس' میں ہالی ووڈ سپر اسٹار گیل گیڈوٹ اور جیمی ڈورمین کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ اداکارہ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے ہالی ووڈ ڈیبیو کا اعلان کیا۔
اس پروجیکٹ کی ہدایت کاری برطانوی فلمساز ٹام ہارپر کریں گے۔ فلم کی اسکرپٹ گریک روکا اور ایلیسن شروڈر نے لکھی ہے۔ فلم کی کہانی کے حوالے سے مزید جانکاری نہیں مل پائی ہے۔ اس پروجیکٹ کو موکنگ برڈ کے بونی کرٹس، پائلٹ ویو کے گیڈوٹ اور جیرون ،اسکائی ڈانس کے ڈیوڈ ایلیسن، ڈانا گولڈ برگ اور ڈان گرانر پروڈیوس کرنے والے ہیں۔Alia Bhatt's Next Netflix Project