بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خانہ آج 21 سال کی ہوگئی ہیں اور سہانا کے اس خاص دن کے موقع پر ان کی سب سے قریبی دوست شنایا کپور اور اننیا پانڈے نے سوشل میڈیا پر سہانا کی ایک پرانی اور پیاری ویڈیو کلپ اور تصویریں شئیر کی ہیں۔
وہیں سہانا کی والدہ گوری خان نے انسٹاگرام پر سہانا کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'سالگرہ مبارک، تمہیں آج ، کل اور ہمیشہ ایسے ہی پیار کیا جاتا رہے گا۔'
وہیں شنایا نے سہانا خان کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے پاپا ایس آر کے کی فلم ڈان کے ایک گانے یہ میرا دل پر اپنے دوستوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ویڈیو کے ساتھ شنایا نے کپیشن میں لکھا کہ' سالگرہ مبارک، ہم ہمیشہ ایسے ہی ڈانس کرتے رہیں گے'۔
سہانا خان کی سالگرہ پر دوست اننیا اور شنایا نے پرانی ویڈیو شیئر کی سہانا خان کی سالگرہ پر دوست اننیا اور شنایا نے پرانی ویڈیو شیئر کی شنایا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز میں ایک پرانی تصویر بھی شیئر کی ہے۔وہیں سہانا کی دوسری سب سے قریبی دوست اننیا نے انسٹاگرام اسٹوری پر سہانا کے ساتھ لی گئی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سالگرہ مبارک سہانہ ، تمہیں زندگی بھر کے لیے پیار کروں گی'۔
واضح رہے کہ سہانا نیویارک میں فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔فی الحال وہ ممبئی میں ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔