یہ ہر فن کار اور اداکار کی خواہش ہوتی ہے کہ لوگ ہمیشہ اسے اس کی فنکاری اور ہنر کی وجہ سے یاد رکھیں۔ اسی کے پیش نظر جب کوئی فن کار عوام کے ذہنوں پر اپنے کام کا نقش بٹھاتا ہے تو ہر طرف اس کی چرچا ہوتی ہے۔ ایسے ہی فنکاروں میں سے ایک نام شردھا کپور کا بھی ہے جنہوں نے کم وقت میں اپنے کام سے نام کمایا۔
اداکاری کی دنیا میں آج وہ بالی ووڈ کی جگمگاتی ہستیوں میں سے ایک ہیں لیکن اس کے علاوہ انہیں موسیقی اور ڈانس پر مہارت حاصل ہے۔ Shraddha Kapoor Birthday Special
انہوں نے بطور اداکارہ اپنی کیرئیر کی شروعات 2010 میں فلم تین پتی سے کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سال 2011 میں لو کا دی اینڈ فلم میں بھی کام کیا لیکن یہ فلمیں اتنی کامیاب نہیں ہوئی۔کہتے ہیں بالی ووڈ میں وہی کامیاب ہوتا ہے جو اپنے صبر اور محنت کرنے کی جنون کو ہمیشہ زندہ رکھے۔ شردھا نے شاید اس فارمولہ کو اپنایا اور پھر سال 2013 کا وقت ان کی زندگی کا اہم ترین سال ثابت ہوا۔ Shraddha Kapoor films
سال 2013 میں ریلیز ہوئی فلم عاشقی 2 شردھا کپور کی زندگی کی اہم ترین اور سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ خاص طور پر اس فلم میں شردھا کپور اور آدیتہ رائے کپور کے اوپر فلمائے ہوئے نغموں نے فلمی شائقین کو سینماگھروں تک لانے پر مجبور کردیا تھا۔