لاک ڈاؤن کے دوران فلمساز نیتیش تیواری کو کیمرے کے سامنے کام کرنے کا موقع ملا ہے اور اسی دوران ان کی 9 سال کی بیٹی اماریسا کو 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے لیے ایک اسکریچ فلم میں سنیمیٹوگرافر بننے کا موقع ملا ہے۔
اس نئی مہم میں شو کے میزبان امیتابھ بچن امیدواروں کو مدعو کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
کووڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے اسے گھر پر ہی فلمایا گیا ہے اور تیواری نے دور بیٹھ کر اس کے پرومو کی ہدایتکاری کی ہے۔
اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیتیش نے بتایا کہ یہ پہلی بارے ہے جب میں نے ایسا کچھ کیا ہے۔اپنے اسٹار سے دور بیٹھ کر میں نے کبھی کسی فلم کو نہیں فلمایا ہے،لیکن ہاں یہ میرے لیے ایک دلچسپ تجربہ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بات یہ ہے کہ جب ہم کسی مہم کو لکھ رہے تھے، ہمیں ان پابندیوں کے بارے میں معلوم تھا، جس کے تحت ہمیں اس فلم کو فلمایا جانا تھا، اس لیے ہم اسے لے کر بہت زیادہ سوچ نہیں رہے تھے ہم نے اس بے حد آسان رکھا ہے۔
مہم کو بنانے کے طریقہ کار کے بارے میں نیتیش نے بتایا کہ اسے بنانے کے حوالے سے میں نے مسٹر بچن کے ساتھ کئی بار بات کی اور ان کے لیے اسے آسان بنایا کیونکہ وہ اپنے گھر پر رہ کر اس کی شوٹنگ کرنے والے تھے۔میں نے خود کو لے کر پہلے ایک اسکریچ فلم بنائی۔میری بیٹی نے جس کے لیے سنیمیٹوگرافر کے طور پر کام کیا۔ میں نے اس فلم کو ایڈیٹ کیا اور انہیں بھیج دیا تاکہ انہیں میرے نظریے کے بارے میں معلوم ہوسکے اور اس کے بعد مسٹر بچن نے اس کے آگے کے کام کو نمٹایا۔