اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

اچھی اسکرپٹ ہونے پر بھارت میں کام کیا:کترینہ کیف - release

مشہوراداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم بھارت میں کام کرنے کو اس لیے ترجیح دی کیوں کی اس کی اسکرپٹ اچھی تھی۔

اچھی اسکرپٹ ہونے پر بھارت میں کام کیا:کترینہ کیف

By

Published : Apr 18, 2019, 10:32 PM IST

ڈائیریکٹر علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی فلم بھارت میں پہلے سلمان خان کے ساتھ پرینکا چوپڑا کو منتخب کیا گیا تھا لیکن ان کے فلم چھوڑنے کے بعد کترینہ کیف کا انتخاب کیاگیا۔ اور اس تعلق سے کترینہ کیف نے پرینکا چوپڑا کی جگہ منتخب کیے جانےپر بیان دیا ہے۔

کترینہ نے کہا کہ پرینکا کے فلم چھوڑنے کے بعد بھارت میں ان کی کاسٹنگ کا سلمان خان اور علی عباس کی دوستی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

انھوں نے پوری اسکرپٹ 3گھنٹے میں پڑھی تھی جس کے بعد کترینہ نے علی عباس کو فون کرکے کہا کہ انھیں اسکرپٹ پسند آئی۔ اور انھیں لگا کہ اس کردار کے ساتھ انھیں بہت دور تک جانے کا موقع ملے گا۔اس لیے بھارت کا سلمان اور علی کی دوستی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فلم بھارت 5 جون کو ریلیز ہورہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details