رشی کپور کے انتقال کے بعد 12 مئی کو اداکار کی تیرہیوں منائی گئی۔اداکار کے لیے منعقد کی گئی اس تقریب میں کپور خاندان کے کچھ قریبی لوگ موجود رہے۔
بیٹے رنبیر اور ان کی دوست عالیہ بھٹ جو اس مشکل وقت میں اداکار رنبیر کپور کے لیے سہارا بنی ہوئی ہیں۔انہیں کار میں بیٹھ کر ایک ساتھ اپنے گھر آتے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر رنبیر کی ہوئی تنقید سوشل میڈیا پر رنبیر کی ہوئی تنقید سوشل میڈیا پر رنبیر کی ہوئی تنقید سوشل میڈیا پر رنبیر کی ہوئی تنقید سوشل میڈیا پر کچھ لوگ رنبیر کو اپنے والد کے انتقال کے بعد اپنی والدہ نیتو کپور کے بجائے عالیہ بھٹ کے ساتھ رہنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ رنبیر کو اپنی ماں کے ساتھ گھر پر ہونا چاہیے۔ماں نے اسے ہمیشہ پیار کیا ہے تو اس نے اپنی ماں کو تنہا کیوں چھوڑا۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ انہیں شرم نہیں آتی وہ اپنی ماں کے بجائے عالیہ کے ساتھ رہتے ہوں۔لوگوں نے لکھا کہ شرم کرو ماں کو چھوڑ کے عالیہ کے ساتھ رہتے ہو تم ایسا کیسے کرسکتے ہو بے دل انسان۔
وہیں ایک اور صارفین نے لکھا کہ مہمان کی طرح عالیہ کے ساتھ آرہےہو، شرم کرو۔
لاک ڈاؤن کے شروعاتی دنوں میں عالیہ اور رنیبر کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں دونوں اپنے کتوں کو گھماتے ہوئے نظر آرہے تھے۔
رشی کپور کی تعزیتی تقریب سے ردھیما نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے تصویریں شیئر کی جس میں رنبیر بھی نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ رنبیر اور عالیہ آیان مکھرجی کی آنے والی فلم برہماستر میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔