روس اور یوکرین کے درمیان ہفتہ کے روز بھی جنگ جاری ہے۔ روس گزشتہ آٹھ روز سے یوکرین پر مسلسل میزائل برسا رہا ہے۔ روس کے اس رویہ کو دیکھتے ہوئے بہت سے ممالک نے روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کیا ہے، ان پابندیوں کا مقصد روسی صدر کو یوکرین میں فوجی کارروائی کرنے کے لیے سزا دینا ہے۔ وہیں جہاں گوگل نے روس کے کئی چینل کو بلاک کیا ہے وہیں اب او ٹی ٹی دنیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم نے روس کے خلاف ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ Netflix Decline to Carry Russian Content
نیٹ فلکس نے کہا ہے کہ وہ روس کے کسی بھی چینل اور مواد کو اپنے پلیٹ فارم پر نہیں نشر کرے گا۔ نیٹ فلکس نے روس-یوکرین تنازعہ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔ Netflix Pauses all Russin Projects
نیٹ فلکس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ' موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ان چینلوں کو اپنی سروس میں شامل کرنے کا ہمارا کوئی منصوبہ نہیں ہے'۔