اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

این سی بی دیپکا سے کل پوچھ تاچھ کرے گی - این سی بی دیپکا

ڈرگز معاملے میں نام سامنے آنے کے بعد دیپکا پادوکون ممبئی آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ سارا علی خان بھی ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچنے والی ہیں۔ ڈرگز کیس میں دیپکا سے 25 ستمبر کو پوچھ گچھ کی جائے گی۔

دیپکا پادوکون
دیپکا پادوکون

By

Published : Sep 24, 2020, 5:11 PM IST

Updated : Sep 24, 2020, 5:36 PM IST

دیپکا جلد ہی وہ ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں گی۔ اس کے ساتھ ہی سیف علی خان کی بیٹی اور اداکارہ سارا علی خان بھی ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچنے والی ہیں۔ دونوں ڈرگز معاملے میں این سی بھی کے ساتھ پوچھ گچھ میں شامل ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق، دیپکا نے این سی بی کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ کل پوچھ گچھ میں شامل ہوں گی۔

حال میں دیپکا کی ڈرگز چیٹ سامنے آئی تھی۔ کوان کمپنی کی منیجر کرشما کے ساتھ دیپکا کی ڈرگز چیٹ سامنے آئی تھی۔ چیٹ میں دیپکا کرشما سے پوچھ رہی تھیں- مال ہے کیا؟ اب دیپکا این سی بی کو ڈرگز سے متعلق سوالوں کے جواب دیں گی۔

بھوپال: زراعتی بلز کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج

سمن ملنے کے بعد دیپکا نے لیگل ٹیم کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔ وکیلوں کی صلاح لی۔ اس معاملے میں ابھی تک دیپکا کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ دیپکا کے ساتھ این سی بی نے کرشما کو بھی سمن بھیجا ہے۔ کرشما سے بھی ڈرگز کنکشن پر پوچھ گچھ ہوگی۔

Last Updated : Sep 24, 2020, 5:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details