نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے سشانت سنگھ منشیات کیس سے متعلق جمعہ اور ہفتے کے روزراکل پریت سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور ان کے سابق مینیجر کرشمہ پرکاش، فیشن ڈیزائنر سیمون کھمبٹا سے پوچھ گچھ کی اور ان کے موبائل فون ضبط کرلیے۔
این سی بی ذرائع کے مطابق دیپیکا ، کرشمہ، راکل اور کھمبٹا کے فون این سی بی نے انڈین ایویڈنس ایکٹ کے تحت ضبط کیا ہے۔
دیپیکا پڈوکون سے این سی بی نے سینچر کو 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جب کہ راکل پریت سنگھ سے جمعہ کو 4 گھنٹہ پوچھ گچھ کی۔
وہیں کرشمہ سے دو روز جمعہ اور سنیچر کو پوچھ گچھ کی اور کھٹنبا سے جمعہ کو انکوائری کی۔