سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران منشیات کا زاویہ منظر عام پر آنے کے بعد اداکارہ سارہ علی خان، رکول پریت سنگھ اور ڈیزائنر سیمون کھمباٹا کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔
این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی ایس ملہوترا نے ان ناموں کی تصدیق کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملہوترا نے بتایا کہ جلد ہی این سی بی سارہ علی خان، رکول پریت سنگھ اور سیمون کھمباٹا کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کر سکتی ہے۔
25 سالہ سارہ علی خان بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور ان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں اور انہوں نے 2018 میں ہندی بلاک بسٹر فلم 'کیدار ناتھ' میں سشانت کے ساتھ اداکاری کی تھی۔