اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

منشیات معاملہ: دھرما پروڈکشن کے پروڈیوسر گرفتار - سُشانت سنگھ راجپوت کیس

سُشانت سنگھ راجپوت کیس میں منشیات اینگل کی جانچ کر رہی نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) بالی ووڈ کے بڑے اسٹار سے تحقیقات کر رہی ہے۔

منشیات معملہ: این سی بی نے دھرما پروڈکشن کے پروڈیوسر کو گرفتار کیا
منشیات معملہ: این سی بی نے دھرما پروڈکشن کے پروڈیوسر کو گرفتار کیا

By

Published : Sep 27, 2020, 7:59 AM IST

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے پوچھ گچھ کے بعد دھرما پروڈکشن کے ایگزیکٹو پروڈیوسر شتیج روی پرساد کو حراست میں لے لیا ہے۔

این سی بی کی ٹیم نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے پوچھ گچھ کی۔ وہ فی الحال این سی بی کے دفتر سے چلی گئی ہیں۔ لیکن ابھی این سی بی کی اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

اس معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اپنی تحقیقات کا دائرہ بہت تیزی سے بڑھایا ہے اور پوچھ گچھ جاری ہے۔

اسی تسلسل میں این سی بی کی ٹیم نے جمعہ کے روز دھرما پروڈکشن کے شتیج روی پرساد سے پوچھ گچھ کی اور اب انھیں حراست میں لے گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات کیس: دیپیکا، سارا اور شردھا سے پوچھ گچھ

واضح رہے کہ کرن جوہر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا تھا۔ جس میں انہوں نے صاف لکھا تھا کہ منشیات پر ان کے خلاف جو بھی الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔ یہ سب بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ نہ تو کوئی نشیلا مادہ کھاتا ہے اور نہ ہی اسے فروغ دیتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details