اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کامیڈین بھارتی سنگھ گرفتار - harsh limbachiyaa

نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ کو پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے شوہر سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

bharti singh
bharti singh

By

Published : Nov 21, 2020, 6:51 PM IST

Updated : Nov 21, 2020, 7:39 PM IST

ڈرگس معاملے مین این سی بی کا شکنجہ کستا جا رہا ہے اور اب اس کی زد میں معروف کامیڈین بھارتی سنگھ بھی آگئی ہیں۔

آج بروز سنیچر نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بھارتی سنگھ سمیت تین مقامات پر چھاپے مارے اور اسے معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے فلیٹ سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

بھارتی کے گھر سے منشیات برآمد ہونے کے بعد این سی بی نے انہیں پوچھ تاچھ کے لیے تھا اور بعد میں انہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ بھارتی کے شوہر ہرش لمباچیا کے اوپر بھی گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔

بھارتی کو آج رات این سی بی کے دفتر میں تحویل میں رکھا جائے گا اور کل انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج این سی بی نے ممبئی میں 3 مقامات پر چھاپہ مارا تھا۔ بھارتی اور ان کے شوہر ہرش کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ بھارتی کے فلیٹ سے منشیات برآمد ہوئی جس کے بعد بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو این سی بی نے طلب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل این سی بی نے بالی وڈ اداکار ارجن رامپال کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران لیپ ٹاپ، موبائل فون سمیت دیگر الیکٹرانک گیجٹ برآمد ہوئے اور ارجن کے ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ پروڈیوسر فیروز نڈیاڈ والا کی اہلیہ کو بھی این سی بی نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

اداکار سُشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ سُشانت سنگھ کے پرستاروں میں کافی ناراضگی اور افسردگی پائی گئی تھی جس کے بعد سی بی آئی نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا اور سُشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے واٹس ایپ چیٹ کا انکشاف ہوا اور اس معاملے نے منشیات کی جانب رخ موڑ لیا۔

بعد ازاں این سی بی نے بھی منشیات کی تحقیقات شروع کیں اور ایک کے بعد ایک کئی بالی ووڈ اسٹارز کے نام سامنے آئے جبکہ ریا چکرورتی کو گرفتاری بھی کیا گیا تھا تاہم فی الحال وہ ضمانت پر باہر ہیں۔

Last Updated : Nov 21, 2020, 7:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details