اداکار ارمان کوہلی کو منشیات کے معاملے میں طویل تفتیش کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا ہے۔ گذشتہ روز این سی بی نے ارمان کوہلی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران ان کے گھر سے منشیات برآمد ہوئی۔
این سی بی کے مطابق جس درگس پیڈلر کی نشاندہی پر ارمان کوہلی تک این سی بی پہنچی۔ ارمان کوہلی سے آمنے سامنے بیٹھ کر ابھی پوچھ گچھ نہیں کی گئی۔ اس معاملے میں بالی وڈ کے اور کون کون لوگ شامل ہیں، اس کی بھی جانچ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ارمان کو محکمہ ایکسائز نے سال 2018 میں اسکاچ وہسکی کی 41 بوتلیں رکھنے پر گرفتار کیا تھا۔ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ قانون کے مطابق 12 بوتلیں رکھنے کی اجازت ہے، لیکن ارمان کے پاس سے برآمد ہونے والی 41 بوتلوں نے ان کی مشکلات کو بڑھا دیا۔ ان 41 بوتلوں میں غیر ملکی برانڈز بھی شامل تھیں۔