ریاست کرناٹک کے قومی ایوارڈ یافتہ اداکار سنچاری وجے جو ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے گزشتہ روز ایک نجی اسپتال میں ان کی موت ہوگئی۔ اداکار کا علاج کرنے والے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے اہل خانہ نے اداکار کے اعضاء عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے وجے کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ہفتہ کی رات اداکار کی موٹر سائیکل شہر کے جے پی نگر میں پھسل کر گر گئی تھی، جس کی وجہ سے اداکار کے سر میں شدید چوٹ لگی تھی۔