جمعرات کے روز مغربی بنگال کے ایک کالج میں انڈرگریجویٹ کورس کی داخلہ کی فہرست میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا نام شامل ہے۔
کالج ذرائع کے مطابق مہندر سنگھ دھونی کا نام او بی سی کوٹے میں درج کیا گیا ہے۔ کالج کے پرنسپل دیباشش ساہا نے کہا کہ "داخلہ کے وقت اس کی اصل معلومات سامنے آئیں گی۔ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔"
اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کا نام کولکتہ کے ایک کالج کے میرٹ لسٹ میں کئی بار سامنے آیا تھا۔ برسات گورنمنٹ کالج میں انگلش اونرز کی میرٹ لسٹ میں اداکارہ کا نام تیسرے نمبر تھا۔ اس سے پہلے بھی میرٹ لسٹ میں امریکی پورن اسٹار دانی ڈینیل اور لیبانن سے ویب کیم ماڈل میا خلیفہ کا نام بھی شامل تھا
دھونی کا نام بھی مغربی بنگال کی کالج کی میرٹ لسٹ میں شامل 28 اگست کو مغربی بنگال کے ضلع مالدا کے ایک کالج کی میرٹ فہرست میں بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ کا نام بھی سب سے اوپر تھا۔
مالدہ ضلع کے مانکچک کالج کے حکام نے بتایا کہ پہلی میرٹ لسٹ شائع ہونے کے بعد انہوں نے پلے بیک گلوکارہ کا نام دیکھا تھا۔