اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

منا بھائی- 3 پر کام شروع کر رہے ہیں ودھو ونود چوپڑا - منا بھائی- 3 پر کام شروع ک

فلمساز ود ھوونود چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد سنجے کو لے کر منا بھائی 3 پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں۔

منا بھائی- 3 پر کام شروع کر رہے ہیں ودھو ونود چوپڑا
منا بھائی- 3 پر کام شروع کر رہے ہیں ودھو ونود چوپڑا

By

Published : Feb 5, 2020, 9:06 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:54 AM IST

ود ھوونود نے سنجے دت اور ارشد وارثی کو لے کر سپر ہٹ ’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘بنائی تھی جو باکس آفس پر زبردست ہٹ ہوئی۔اس کے بعد ودھو ونود چوپڑا نے فلم کا سیکوئل ’ لگے رہو منا بھائی‘بنائی اور یہ فلم بھی کامیاب رہی۔ کافی عرصہ سے منا بھائی- 3 بنانے کی بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے سنجے دت کے مداحوں کو ایک گڈ نیوز دی ہے۔
ودھو ونود نے چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ اس سیریز کی تیسری فلم پر کام کر رہے ہیں۔ ودھود ونود نے کہا کہ منا بھائی- 3 فلم بن رہی ہے اور اس فلم پر وہ اگلے ہفتے کام شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں سنجے دت ہی لیڈ رول کریں گے۔

انہوں نے کہا’’منا بھائی- 3 میں سنجے دت لیڈ رول کرنے جا رہے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ جلد ہی اس فلم کے باقی اسٹار کو بھی منتخب کر لیا جائے گا۔ میں نے اس فلم پر 10 فروری سے کام شروع کرنے جا رہا ہوں۔ ہم نے اس فلم کے لئے صحیح آيڈيا تو منتخب کر لیا ہے لیکن اب ہمیں اس پر کام کرنا ہوگا۔ میں ابھی کہہ نہیں سکتا کہ اس کے بنانے میں کتنا وقت لگے گا لیکن میں یہ فلم بنانا چاہتا ہوں‘‘۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details