اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ممبئی پولیس کی خاص انداز میں امیتابھ بچن کو مبارکباد - دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2019

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے اعلان کے بعد مبارکباد دینے والوں کی طویل فہرست تیار ہو گئی ہے۔ بہت سے لوگ خاص انداز میں ان کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

امیتابھ بچن کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

By

Published : Sep 26, 2019, 1:06 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:57 AM IST

ایسے ہی کچھ خاص انداز میں امیتابھ بچن کو ممبئی پولیس نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ممبئی پولیس نے جس انداز مین امیتابھ بچن کو مبارک بعد پیش کی ہے، ممبئی پولیس کے اس انداز کے لیے سبھی تعریف کر رہے ہیں۔
ممبئی پولیس اپنے دلچسپ انداز اور تخلیقی کار کے لیے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کے لیے جانی جاتی ہے۔
ممبئی پولیس اکثر ٹرینڈنگ ٹاپک یا بالی وڈ ستاروں کو ٹریفک تحفظات قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر ٹرول کرنے کے علاوہ سمجھاتی نظر آتی ہے۔

ٹویٹ
اس دفعہ ممبئی پولیس نے اداکار امیتابھ بچن کو مبارک باد دینے کے لیے فلم 'زنجیر' کے پولیس انسپیکٹر کے طور پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ ممبئی پولیس نے اس میسج میں لکھا ہے،' دادا صاحب پھالکے ایوارد کے لیے منتخب کیے جانے پر مبارکباد انسپیکٹر امیتابھ بچن۔ ہم آپ کو نسلوں کے لیے سب سے سدابہار، پرجوش اور متاثر شخصیت بننے کے لیے سلام کرتے ہیں۔'اس برس دادا صاحب پھالکے ایوارد کے لیے امیتابھ بچن کے نام کا اعلان ہوا ہے۔ جس کے بعد چہار جانب سے بالی وڈ کے شہنشاہ کے مبارکباد کے پیغامات آ رہے ہیں۔امیتابھ بچن کو 'اگنی پتھ'، 'بلیک'، 'پا'، اور پیکو مٰن اپنے کردار کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ انہیں سنہ 2015 میں 'پدم وبھوشن' سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ممبئی پولیس نے مراٹھی زبان مٰن بگ بی کو یہ ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ امیتابھ بچن جلد ہی فلم 'سئی را نرسمہا ریڈی' میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ان کے علاوہ چرنجیوی کا اہم کردار ہے۔امیتابھ بچن کا فلمی کیریئر 50 برسوں سے زیادہ کا ہے۔ اس کے علاوہ امیتابھ بچن ان دنوں ٹی وی پر 'کون بنے گا کروڑ پتی' شو ہوسٹ کرتے نظر آتے ہیں۔
Last Updated : Oct 2, 2019, 1:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details