اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

آرین خان کو جیل بھیجا گیا، ضمانت کی عرضی خارج

ممبئی کی سیشن کورٹ نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی پیشگی ضمانت کی عرضی کو مسترد کردیا ہے۔

آرین خان کو جیل بھیجا گیا، ضمانت کی عرضی خارج
آرین خان کو جیل بھیجا گیا، ضمانت کی عرضی خارج

By

Published : Oct 8, 2021, 7:22 PM IST

ممبئی کی سیشن کورٹ میں کروز ڈرگس معاملے میں گرفتار بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس دوران قلعہ عدالت نے آرین خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا۔

سماعت سے پہلے آرین خان سمیت تمام ملزمین کو این سی بی دفتر سے ارتھر روڈ جیل لے جایا گیا۔ جیل میں منتقل کرنے سے پہلے ان تمام ملزمین کو ممبئی کے جے جے ہسپتال میں میڈیکل جانچ کے لیے بھی لے جایا گیا تھا۔ وہیں اس معاملے میں مُن مُن دھمیچا سمیت گرفتار تمام لڑکیوں کو ممبئی کے بھائے کھلا جیل میں بھیجا گیا ہے۔

آرین خان کی کورٹ سے اپیل

عدالت میں آرین نے کہا کہ میں بھارت کا باشندہ ہوں۔ میرے والدین بھارتی ہیں اور بھارت میں رہ رہے ہیں۔ میرے پاس بھارت کا پاسپورٹ ہے۔ میں اس تحقیق میں اپنا پورا تعاون کرؤں گا اور اس کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ میں ملک چھوڑ دوں گا۔

آرتھر جیل سپرنٹنڈنٹ نتن وائیچل کا کہنا ہے کہ آرین خان اور دیگر ملزمین کو آرتھر جیل میں 3 سے 5 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان گرفتار

واضح رہے کہ اس سے قبل قلعہ کورٹ نے آرین خان سمیت تمام 7 ملزمین کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ این سی بی نے گزشتہ 2 اکتوبر کی رات کو ممبئی سے گوا جا رہی کروز شپ سے آرین خان سمیت سات ملزمین کو ڈرگس سے متعلق معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ این سی بی کو جائے وقوع سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھی، لیکن آرین خان کے پاس سے کوئی منشیات نہیں ملے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details