ممبئی کی باندرہ مجسٹریٹ عدالت نے بالی ووڈ کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔کنگنا کے خلاف ایک عرضی داخل کی گئی تھی،جس میں ان پر معاشرے میں تفریق پیدا کرنے والا بیان دینے کا الزام ہے۔اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے باندرہ عدالت نے یہ حکم دیا ہے۔
سماعت کے دوران باندرہ کی میٹرو پولیٹن عدالت نے جمعہ کو اداکارہ کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی چاندیل کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے لئے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔
کنگنا رناوت بالی ووڈ میں پھیلی برائیوں کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے لے کر ٹی وی پر کافی سرگرم نظر آتی رہی ہیں۔وہ بالی ووڈ میں مبینہ طور پر پھیلے منشیات کے جال اور اقرباء پروری کے خلاف اپنی آواز اٹھاتی رہی ہیں۔
لیکن اب ان کے خلاف دو لوگوں نے باندرہ عدالت میں ایک عرضی داخل کی تھی، جس میں کہا گیا ہے کہ کنگنا اپنے ٹویٹ کے ذریعہ دو طبقے کے درمیان تفریق پیدا کرنے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا کام کررہی ہیں۔