فلم 'بچن پانڈے' کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔ اسی کے ساتھ اس میں اکشے کمار اور کریتی سینن مرکزی کردار میں ہیں۔ اکشے کمار کے بعد اب فلم سے کریتی سینن کا لُک ریلیز ہوگیا ہے۔ اکشے کمار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر فلم 'بچن پانڈے' سے کریتی سینن کا پہلا لک شیئر کیا۔
اس پوسٹر میں کریتی سینن اکشے کمار کے پیچھے بائیک پر بیٹھی ہیں اور انہوں نے اپنا ایک ہاتھ اکشے کمار کے گلے میں ڈالا ہے اور ان کے دوسرے ہاتھ میں بندوق ہے۔ فلم میں کریتی ایک پرعزم ہدایت کار مائرا دیویکر کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو حقیقی زندگی میں گینگسٹر بچن پانڈے کے ساتھ ایک تفریحی گینگسٹر بائیوپک فلم بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ فرسٹ لک میں کریتی سینن کافی رف اینڈ ٹف نظر آ رہی ہیں۔ The First Look Release of the Movie 'Bachchan Pandey' on Instagram
اپنے انسٹاگرام پر اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار نے کیپشن میں لکھا ’’بچن پانڈے کے نظر کے تیر اور کریتی سینن کی ہولی پر گولی۔ آپ سب اپنی سیٹ بیلٹ مضبوطی سے باندھ لیں، کیونکہ اس بار کچھ الگ ہی مزہ آنے والا ہے۔