ویب سیریز مرزا پور سیزن ون میں قالین بھیا، گڈو بھیا، منا بھیا اور ببلو بھیا جیسے کرداروں نے لوگوں کے دلوں پر ایسے نقش ہوگئی کہ ملک کے لوگوں نے بے صبری سے مرزاپور سیزن 2 کا انتظار کرنے لگے اور۔ سیزن 2 کی آمد کے بعد آن لائن دیکھنے میں لوگوں کا مقابلہ ہونے لگا۔
مرزاپور سیزن 2 میں وزیر کا کردار ادا کرنے والے لکھنؤ کے شکتی مشرا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں کہیں نا کہیں ویب سیریز کا برا اثر پڑ رہا ہے۔
اداکار شکتی مشرا نے مال روڈ دہلی، انوانٹیڈ، تلی ، جھلکی ، ترپڑن ، بھوک دی وار ، دبنگ سرکار (بھوجپوری) ، بھوکال (ویب سیریز) ، فیملی آف ٹھاکر گنج ، گمنامی ، شہر (ریلیز ہونے والی) ، مرزا پور 2 ، گلابو سیتابو ، دی ادرس ، سب جھول مال ہے ، آشرم ، آشرم 2 (ریلیز ہونے والی) ، دکش ، انوار ٹو ، بغاوت ، چکلس جیسی فلموں اور ویب سیریز میں کام کیا ہے۔
فلم اور ویب سیریز میں کیا فرق ہے؟
فلم اور ویب سیریز میں اتنا فرق ہے کہ فلمیں سنیماہال میں نمائش ہوا کرتی تھی جس کے لیے بکنگ، بلیک مارکیٹنگ کی حیثیت سے وقت کا ضیاع ہوتا تھا۔
اب کم از کم ویب سیریز کی آمد کے ساتھ ہی گھر میں ایک شخص اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کرتا ہے۔ اور سارا گھر دیکھتا ہے، ویب سیریز کے متعارف ہونے کے ساتھ ہی اداکاروں کو زیادہ سے زیادہ اور جلدی تشہیر مل رہی ہے۔
ویب سیریز کی کمائی کس طریقے سے ہوتی ہے؟
او ٹی ٹی جیسے جتنے پلیٹ فارم ہیں، وہ ایک مشت رقم دے کر سیریز خریدتے ہیں، جتنا زیادہ ناظرین سیریز ڈاؤن لوڈ کریں گے ، اتنا ہی زیادہ ادائیگی ہوگی، کوئی نقصان نہیں ہے اور نفع فوری ہے۔
آپ کو مرزا پور میں کام کرنے کا موقع کیسے ملا اور کیسا تجربہ رہا؟
سیٹ پر بہت عمدہ ماحول ہوتا تھا، مرزا پور سیزن 2 کے تمام اداکار کی عادت بہت اچھی ہے، ہم ایک کنبے کی طرح رہتے ہیں۔