اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'بائیکاٹ چینی پروڈکٹ' مہم میں ملند سومن، ارشد وارثی شامل - بالی ووڈ بائیکٹ چینی مصنوعات

ماہر تعلیم سونم وانگچوک کی اپیل کے بعد ملند سومن، ارشد وارثی، رنویر شوری سمیت بالی ووڈ کی دیگر شخصیات بھی سوشل میڈیا پر جاری 'بائیکاٹ چائنیز پروڈکٹ' مہم میں شامل ہو گئی ہیں۔

'بائیکاٹ چینی پروڈکٹ' مہم میں ملند سومن، ارشد وارثی شامل
'بائیکاٹ چینی پروڈکٹ' مہم میں ملند سومن، ارشد وارثی شامل

By

Published : Jun 1, 2020, 4:29 PM IST

ارشد وارثی، ملند سومن اور رنویر شوری جیسے بالی ووڈ کے تمام ستارے سوشل میڈیا پر چل رہی مہم 'بائیکاٹ چین' میں شامل ہو گئے ہیں۔

وارثی نے ٹوئیٹر پر شیئر کیا کہ وہ مسلسل چینی مصنوعات کا استعمال کرنا چھوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں شعوری طور پر ہر وہ چیز کا استعمال کرنا بند کر رہا ہوں جو چینی ہے۔ ہمارے ملک میں ایسی کئی ساری چیزیں ہیں جو چین میں تیار کی گئی ہیں۔ تو اس میں وقت تو لگے گا ہی لیکن میں جانتا ہوں کہ ہم ایک دن چینی مصنوعات سے آزاد ہوجائیں گے۔ آپ کو بھی ایسی کوشش کرنی چاہیے۔

اداکار اور ماڈل ملند سومن نے کہا ہے کہ اب وہ چینی شارٹ ویڈیو ایپلیکیشن ٹک ٹاک کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔

وہیں رنویر شوری لکھتے ہیں کہ بے شک بالکل بائیکاٹ چین۔

واضح رہے کہ ہیش ٹیگ 'بائیکاٹ چائنیز پروڈکٹ' اور 'بائیکاٹ چین' کا چلن اس وقت شروع ہوا جب ماہر تعلیم اور موجد سونم وانگچک نے یوٹیوب سے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے ایک ویڈیو شئیر کیا کہ لداخ میں چین اور بھارت کے بڑھتے تناؤ کے درمیان وہ چینی مصنوعات کا استعمال کرنے سے پرہیز کریں اور ان کا بائیکاٹ کریں۔ان کی اس اپیل کے بعد بالی ووڈ کے متعدد ہستیوں نے اس پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details