اکشے کمار، جیکلین فرنانڈیز، ارشد وارثی اور کریتی سینن کی فلم ' پچن پانڈے' کا ٹریلر 18 فروری کو ریلیز ہوا تھا۔ ٹریلر میں اکشے کے انداز اور ان کے خونی کردار کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ اب بچن پانڈے کا دوسرا نغمہ ' میری جان میری جان' ریلیز ہوگیا ہے۔ اکشے اور کریتی کے درمیان فلمایا گیا یہ نغمہ ایک رومانوی نغمہ ہے۔ اس نغمے میں دونوں کے درمیان پیار کو دکھایا گیا ہے۔ Bachchan Pandey's Song Meri Jaan Meri Jaan Out
مشہور نغمہ نگار بی پراک نے 'میری جان میری جان' میں اپنی آواز دی ہے اور گانے کے بول گیت کار جانی نے لکھی ہے۔ بی پراک اور جانی کی جوڑی نے پہلے بھی کافی مقبول نغمہ دئیے ہیں۔اکشے کمار نے انسٹاگرام میں اس گانے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' جس کے بلانے پر بچن چلے جائے، جس کے لیے بچن مرنے کو تیار ہوجائے، دیکھیے ایسی محبت'۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فلم کا پہلا گانا' مار کھائے گا' ریلیز ہوا تھا، جسے خوب مداحوں کی جانب سے پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ فلم کو ہولی کے موقع پر یعنی 18 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں پنکج ترپاٹھی، سنجے مشرا، پرتیک ببر اور ابھیمنیو سنگھ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔