اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

رشی کو یاد کرتے ہوئے روینہ نے ایک پرانا ویڈیو پوسٹ کیا - رشی کپور کا انتقال

رشی کپور نے اپنے کنیسر کے علاج کے لیے نیویارک جانے سے پہلے روینہ کے والد اور فلمساز روی ٹنڈن کے لیے ایک ویڈیو بنایا تھا، جس میں وہ روی ٹنڈن کو سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

رشی کو یاد کرتے ہوئے روینہ نے ایک پرانا ویڈیو پوسٹ کیا
رشی کو یاد کرتے ہوئے روینہ نے ایک پرانا ویڈیو پوسٹ کیا

By

Published : May 8, 2020, 9:08 PM IST

روینہ ٹنڈن نے رشی کپور کا ایک پرانا ویڈیو شیئر کیا، جس میں اداکار رشی کپور اداکارہ کے والد اور فلمساز روی ٹنڈن کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

کپور نے نیویارک میں اپنے کینسر کے علاج کے لیے جانے سے پہلےیہ ویڈیو بناکر انہیں بھیجا تھا۔

انسٹاگرام میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے روینہ نے لکھا کہ 'علاج کے لیے نیویارک جانے سے پہلے انہوں نے پاپا کے لیے یہ ریکارڈ کیا اور پھر پاپا کے سالگرہ پر ہمارے ساتھ رہ کر انہیں سرپرائز دیا تھا۔ڈھیر سارا پیار، آپ ہمیشہ ہمارے گھر اور ہمارے دلوں میں رہیں گے چنٹو انکل۔ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔

رشی کپور نے روی ٹنڈن کے ساتھ کئی فلموںمیں کام کیا تھا۔

ویڈیو میں اداکار رشی کپور کہ رہے ہیں ہائے روی جی،سب سے پہلے تو آپ کو 80 ویں سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ہمارا رشتہ تقریبا 42 سال پرانا ہے۔میں آپ کو 1973 سے جانتا ہوں۔ہم نے پہلے کھیل کھیل میں کام کیا۔نیتو اور میں دونوں تھے اس میں۔اس کے بعد ہم نے ایک ساتھ چار فلمیں کی ہیں۔کھیل کھیل میں، جھوٹا کہیں کا، راہی بدل گئے، آن اور شان۔ ہمارے تعلقات بہت اچھا رہا ہے اور مجھے آپ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آیا ہے۔

ویڈیو میں رشی نے مزید کہا کہ نیتو کے ساتھ میرا رشتہ آپ کی وجہ سے ہوپایا۔ہم دونون کی زندگی کی دو خاص فلموںمیں اپنے کام کیا۔میں ان لمحوں کو یاد کرتا ہوں۔روی جی آپ کا بہت شکریہ،آپ نے ہمارےلیے بہت کچھ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details