فیشن ڈیزائنر سے اداکار بننے والی مسابا گپتا نے اپنے کرکٹر والد ویوین رچرڈز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ مسابا نے کہا کہ وہ اپنے والد کی طرح بننا چاہتی ہیں۔ Masaba Gupta's heartfelt note for father Vivian Richards
مسابا کی پیدائش اداکارہ نینا گپتا کے یہاں 80 کی دہائی میں ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ویوین رچرڈز کے ساتھ مختصر تعلقات کے بعد ہوئی تھی۔ رچرڈز کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر مسابا نے اپنے والد کی تعریف میں ایک لمبی پوسٹ لکھی۔ Vivian Richards70th birthday
مسابا نے انسٹاگرام پر ویوین کے ساتھ بچپن کے دنوں میں لی گئی ایک پرانی تصویر شیئر کی۔ مسابا نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ ' میں سوچتی ہوں کہ میں نے اپنے والدین سے کچھ بہت اچھی خوبیاں حاصل کی ہیں۔ میرے والد طاقتور اور حاضر دماغ ہیں، انہوں نے اپنی زندگی عظمت کے حصول میں گزاری، تمام مشکلات کو ہراتے ہوئے اپنی قسمت کو بدلا اور پوری زندگی ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط بننے کے لیے گزار دی۔
مسابا مزید لکھتی ہیں' آخر میں آپ کے پاس خود کے لیے صرف آپ ہی ہوتے ہیں۔ میں یہ نہیں واضح کرسکتی کہ اس آخری لائن میں کتنی سچائی ہے لیکن میں اس بات کو روزانہ سچ ہوتے ہوئے دیکھتی ہوں جب میں آپ کی طرح ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط بننے کی کوشش کرتی ہوں۔ 70ویں سالگرہ مبارک ہو پاپا! 💜"
واضح رہے کہ مسابا آخری بار نیٹفلکس کے ویب شو ' مسابا مسابا' میں نظر آئی تھیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے اس کی دوسرے سیزن کی شوٹنگ بھی مکمل کرلی ہے۔