بھارت اور نیپال کے درمیان لیپولیکھ اور کالا پانی معاملے پرنیپالی نژاد بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے بھی اپنی رائے رکھتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے نیپال حکومت کے جاری کردہ سرکاری نقشے کی حمایت کی، جس میں کالپانی اور لیپولیخ جیسے دو متنازعہ علاقوں کو شامل کرنے سے متعلق معلومات شامل ہیں۔
تاہم ان کی ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔ منیشا کا یہ ٹویٹ بیشتر بھارتی شائقین کو اچھا نہیں لاگا اور انہیں ٹرول کردیا گیا۔
دراصل وزیر خارجہ نے لیپولیکھ اور کالاپانی کے تنازعہ پر ٹویٹ کیا، جس پر منیشا نے ٹویٹ کیا، 'ہمارے چھوٹے ملک کا فخر برقرار رکھنے کے لئے آپ کا شکریہ۔' میں تینوں عظیم ممالک کے درمیان پرامن اور باوقار بات چیت کا منتظر ہوں۔