ممبئی کے باندرا علاقے میں واقع بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کی عمارت ٹسکنی اپارٹمینٹ میں کورونا سے متاثر شخص ملنے سے عمارت کو سیل کردیا گیا ہے۔ بی ایم سی نے یہ کارروائی 8 جون کو کی ہے۔
کورونا مثبت کیس سامنے آنے کے بعد ملائکہ اروڑا کی عمارت سیل
مہاراشٹرا میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے۔ایسی صورتحال میں اب یہ اطلاع ملی ہے کہ ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اداکارہ ملائکہ اروڑا کی عمارت میں ایک کورونا متاثرہ شخص کے ملنے سے بی ایم سی نے عمارت کو سیل کر دیا ہے۔
کورونا مثبت کیس سامنے آنے کے بعد ملائکہ اروڑا کی عمارت سیل
ایک رپورٹ کے مطابق کنٹینمنٹ زون والے بینر کے ساتھ عمارت کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ مارچ میں لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے ملائکہ اروڑا اپنے بیٹے ارحان اور اس کے پالتو جانور کیسپر کے ساتھ سیلف آئی سولیشن میں ہے۔
ملائکہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں اور کچھ ٹویٹ یا پوسٹ شیئر کرکے مداحوں سے جڑی ہوئی ہیں۔ لیکن ملائکہ نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں ظاہر کی ہے۔