بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور ملائیکا اروڑا طلاق Malaika and Arbaaz کے بعد ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔ دونوں گزشتہ رات ممبئی ائیرپورٹ پر نظر آئے۔ دراصل ملائیکا اور ارباز کے بیٹے ارہان خان Malaika and Arbaaz Son Arhaan Khan جمعہ کو بیرون ملک سے واپس آئے ہیں۔ ملائیکا اور ارباز دونوں ہی بیٹے کو لینے ممبئی ائیرپورٹ پہنچے تھے۔ اس دوران ملائیکا اور ارباز ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے نظر آئے۔
واضح رہے کہ ملائیکا اروڑا اور ارباز خان کے بیٹے ارہان خان نیویارک سے لوٹے ہیں۔ ملائیکا نے گزشتہ ماہ اپنے بیٹے کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجا تھا۔