اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کبھی ریا سے سشانت کو چھوڑ نے کے لئے نہیں کہا: مہیش بھٹ - فلمساز مہیش بھٹ

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میں پولیس کی فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ مہیش بھٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے زندگی میں صرف دو دفعہ سشانت سے ملاقات کی تھی۔

کبھی ریا کو سوشانت چھوڑ نے کے لئے نہیں کہا: مہیش بھٹ
کبھی ریا کو سوشانت چھوڑ نے کے لئے نہیں کہا: مہیش بھٹ

By

Published : Jul 29, 2020, 2:20 PM IST

فلمساز مہیش بھٹ، جنہیں پیر کو سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لئے بلایا گیا تھا، نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اداکارہ ریا چکرورتی سے کبھی اپنے بوائے فرینڈ سشانت کو چھوڑنے کے لیے نہیں کہا۔

انہوں نے کہا 'میں نے سشانت کو چھوڑنے یا اس طرح کی کسی بھی چیز کے بارے میں ریا سے کبھی کچھ نہیں کہا۔ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔'

بھٹ نے یہ بھی بتایا کہ 'انہوں نے زندگی میں صرف دو دفعہ سشانت سے ملاقات کی تھی۔'

'میں اقربا پروری کی حمایت نہیں کرتا۔ میں نے بہت سارے نئے آنے والوں کو فلم میں کام کرنے کا پہلا موقع دیا ہے۔ میں نے سشانت سنگھ سے صرف دو بار ملاقات کی ہے۔ ایک بار 2018 میں اپنی کتاب کے سلسلے میں اور پھر 2020 میں۔'

بھٹ کا بیان ممبئی کے سانتا کروز پولیس اسٹیشن میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سشانت کو 14 جون کو اپنی ممبئی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے جانے کے کچھ دن بعد، اداکارہ چکرورتی نے اداکار سے اپنے تعلقات کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا جبکہ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے اس معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کا حکم دینے کی درخواست کی۔

فلمساز نے بتایا کہ 'سشانت کو اپنی آنے والی فلم سڑک 2 میں کاسٹ نہ کرنے کی وجوہات کچھ اور ہے۔'

انہوں نے کہا 'سڑک 2 میں سشانت کو کاسٹ کرنا کسی وجہ سے کارگر ثابت نہیں ہوا لیکن یہ سچ نہیں ہے کہ سشانت نے ریا کو اپنے اپوزٹ فلم میں ڈالنے کے لیے کہا تھا اور اسی وجہ سے اسے سڑک 2 سے باہر کر دیا گیا۔'

سڑک 2 میں مہیش بھٹ نے بطور ہدایتکار 21 سال بعد واپسی کی ہے۔ عالیہ بھٹ کے علاوہ اس فلم میں ادتیہ رائے کپور، سنجے دت اور پوجا بھٹ بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

باندرہ پولیس اسٹیشن میں اس معاملے میں جن کے بیان ریکارڈ کیے گئے ان میں سشانت کے باورچی نیرج سنگھ ، کیشیو بچنر، منیجر دیپش ساونت، منیجر سدھارتھ رام ناتھ مورتی پیٹھانی، بہنیں نیتو اور میتو سنگھ شامل ہیں۔

ٹیلی ویژن اداکار مہیش شیٹی، کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابرا، بزنس منیجر شرتی مودی، پی آر منیجر انکیتا تحلانی، اداکار ریا چکرورتی، یش راج فلمز کے دو سابق ملازمین سمیت دیگر نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details