اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

مادھوری نے گاکر لوگوں کا دل جیتا - آئی فور انڈیا

اداکاری مادھوری دکشت جو اپنی رقص کی مہارت اور اداؤں کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔انہوں نے اتوار کے روز فیس بک پر منعقد ہوئی آئی فور انڈیا کنسرٹ میں اپنی گلوکاری صلاحیتوں کے ذریعہ ناظرین کو حیران کر دیا۔اداکار نے کووڈ 19 فنڈ جمع کرنے کے لیے گلوکار ایڈشرین کا پرفیکٹ گانا کر لوگوں کی پذیرائی حاصل کی۔

مادھوری نے گاکر لوگوں کا دل جیتا
مادھوری نے گاکر لوگوں کا دل جیتا

By

Published : May 5, 2020, 4:59 PM IST

مادھوری دکشت بھارت اور پوری دینا کے ان 85 مشہور ہستیوں میں شامل تھی جنہوں نے مل کر کووڈ 19 کے خلاف جاری جنگ کے لیے فنڈ اکٹھا کیا۔

اداکار نے اپنے بیٹے آرین کے ساتھ مل کر پیانو میں گلوکار ایڈ شرین کا مقبول ترین گانا پرفیکٹ گایا۔

مادھوری کی والدہ کلاسیکل گائیکی کرتی ہیں اور بظاہر مادھوری کو یہ ہنر اپنی والدہ سے وراثت میں ملی ہے۔

اداکارہ نے اپنی والدہ کے ساتھ سنہ 2014 میں ریلیز ہوئی فلم گلاب گینگ میں ساری گلابی چنریا گا کر موسیقی دینا میں قدم رکھا تھا اور اب وہ ایڈ شرین کا مقبول ترین گانا گا کر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

مادھوری کو اپنے بیٹے آرین کے ساتھ گاتے ہوئے دیکھ کر ان کے مداح کافی خوش نظر آئے۔اتوار کے روز فیس بک پر براہ راست نشر ہونے والے اس چار گھنٹے کے ڈیجیٹل کانسرٹ میں اس ماں بیٹےکے جوڑے نے ساڑھے چار منٹ کی پرفارمنس دی۔

مادھوری کے علاوہ اس فنڈ جمع کرنے والے کانسرٹ میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے دیگر ہستیوں نے بھی بڑے پیمانے پر شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details