مادھوری دیکشت اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی خوبصورت ڈانسر بھی ہیں۔ وہ اکثر اپنی سوشل میدیا اکاؤنٹ پر اپنی رقص کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی مادھوری نے بالی ووڈ اداکارہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ ان کے ساتھ رومانوی رقص کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ Madhuri Dixit Dance with Sidharth Malhotra
مادھوری دیکشت نے اپنے انسٹاگرام پر رقص کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں وہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں دونوں فلم 'ہم آپ کے ہیں کون' کا نغمہ ’ پہلا پہلا پیار ہے‘ پر رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ رقص بہت رومانوی ہے۔ دونوں کا یہ رومانوی رقص مداحوں کو بے حد پسند آرہا ہے۔ Madhuri Dixit Recreates Pehla Pehla Pyar Hai Song
اپنے انسٹاگرام پر ڈانس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مادھوری دیکشت نے کیپشن میں لکھا ’’سدھارتھ کے ساتھ ڈانس کرنا بہت ہی مزیدار تھا۔ اس ویڈیو میں اتنا اچھا پارٹنر بننے کے لیے تمہارا شکریہ‘‘۔
واضح رہے کہ مادھوری دیکشت حال ہی میں نیٹفلکس پر فیم گیم نامی ایک ویب سیریز میں نظر آئی تھیں۔ اس ویب سیریز میں انہوں نے سپراسٹار اداکارہ کا کردار ادا کیا تھا۔ اس ویب سیریز میں مادھوری کے ساتھ سنجے کپور بھی اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ اس کے علاوہ مادھوری اپنے کرائے کے مکان کی وجہ سے بھی کافی سرخیوں میں نظر آرہی تھیں۔ مادھوری نے ممبئی میں ساڑھے 12 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر گھر لیا ہے۔