اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

تمل اداکارہ چترا خودکشی معاملے میں ان کے شوہر گرفتار - etv bharat urdu news

تمل ٹی وی اداکارہ چترا کی خودکشی معاملے میں چنئی پولیس نے آج چترا کے شوہر ہیمنت کو گرفتار کیا ہے۔ چترا کی والدہ نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ ہیمنت چترا کے ساتھ تشدد کرتا تھا۔

تمل اداکارہ چترا خودکشی معاملے میں ان کے شوہر کو گرفتار کیا گیا
تمل اداکارہ چترا خودکشی معاملے میں ان کے شوہر کو گرفتار کیا گیا

By

Published : Dec 15, 2020, 2:25 PM IST

ٹیلی ویژن اداکارہ چترا کو خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں ان کے شوہر ہیمناتھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔اداکارہ نے 9 دسمبر کو ایک ہوٹل میں خودکشی کرلی تھی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے ایک بار پھر تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کے شوہر کے دباؤ کی وجہ سے اداکارہ نے خودکشی کی تھی۔

چترا کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی ہے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ہیمناتھ کو ٹیلی ویژن سیریل میں اداکارہ کے ذریعہ کسی دوسرے اداکار کے ساتھ قریبی والے سین فلمائے جانے پر اعتراض تھا جس کی وجہ سے دونوں میں کئی بار جھگڑے بھی ہوا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ 9 دسمبر کو 28 سالہ اداکارہ نے چنئی سے متصل شہر نضرت پیٹ میں واقع ایک ہوٹل میں خودکشی کرلی تھی جس کے بعد سے پولیس نے اس معاملے میں دیگر اداکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی۔ چترا اور ہیمنت نے دو ماہ قبل ہی شادی کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details