اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

بابا صاحب کی سالگرہ پر خراج تحسین - لتا منگیشکر

آج پورے بھارت میں بھارتی آئین کے معمار ڈاکٹر امبیڈکر کی 129 یوں یوم پیدائش منائی جارہی ہے وہیں اس موقع پر ہندی سنیما کی مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر نے ٹویٹ پر ڈاکٹرامبیڈکر کو خراج تحسین پیش کیا۔

لتا منگیشکر نے بابا صاحب کے سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا
لتا منگیشکر نے بابا صاحب کے سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا

By

Published : Apr 14, 2020, 4:42 PM IST

مشہور و معروف گلوکارہ لتا منگیشکر نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

90 سالہ گلوکارہ نے ٹوئیٹر میں امبیڈکر جینتی کے موقع پر مبارک باد دی اور ساتھ میں اظہار تشکر پیش کی کہ انہیں ڈاکٹر امبیڈکر سے ایک بار ملاقات کرنے کا موقع بھی نصیب ہوا تھا۔

انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ نمسکار بھارتی آئین کے معمار اور بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جی کی جینتی پر آپ سب کو بہت بہت مبارک باد۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے ان سے ایک بار ملاقات کرنے کا موقع حاصل ہوا جو میری خوش نصیبی ہے۔

بھارتی آئین کے معمار ڈاکٹر بی آر امیبڈکر بابا صاحب امبیڈکر کے نام سے بھی مشہور ہیں۔انہوں نے اپنی پوری زندگی دلتوں ، خواتین اور پسماندہ افراد کی ترقی کے لئے کام میں وقف کردی تھی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details