اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Lata Mangeshkar Admitted to ICU: لتا منگیشکر آئی سی یو میں داخل - لیجینڈری گلوکارہ لتا منگیشکر

لیجینڈری گلوکارہ لتا منگیشکر Legendary singer Lata Mangeshkar کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ممبئی کے برج کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

لتا منگیشکر آئی سی یو میں داخل
لتا منگیشکر آئی سی یو میں داخل

By

Published : Jan 11, 2022, 12:39 PM IST

Updated : Jan 11, 2022, 1:06 PM IST

لتا منگیشکر کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں کورونا وائرس کی ہلکی علامات پائی گئی ہیں۔ Lata Mangeshkar Positive for Covid 19

ان کی بھانجی رچنا نے اس بات کی تصدیق کی۔

بشکریہ ٹویٹر

تقریباً چھ دہائیوں سے اپنی بے مثال اور جادوئی آواز میں 20 سے بھی زائد زبانوں اور پچاس ہزار سے بھی زیادہ نغموں کو اپنی آواز دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے والی موسیقی کی دیوی لتا منگیشکر آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔ لتا منگیشکر 28 ستمبر 1929ء کو اندور میں پیدا ہوئیں۔ لتا منگیشکر کا اصلی نام ہیما ہریکدر ہے۔ ان کے والد دِینا ناتھ منگیشکر بھی گلوکار اور اداکار تھے۔ چنانچہ وہ شروع سے ہی گلوکاری کی طرف مائل تھیں، لہذا انہوں نے موسیقی کی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی تھی۔

سال 1942 میں تیرہ برس کی عمر میں لتا کے سر سے باپ کا سایہ اٹھا گیا اور خاندان کی ذمہ داری لتا منگیشکر کے اوپر آگئی۔ جس کے بعد ان کا پورا خاندان پونے سے ممبئی آگیا۔ حالانکہ لتا کو فلموں میں کام کرنا بالکل پسند نہ تھا۔ اس کے باوجود اپنے گھر والوں کی مالی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے لتا نے فلموں میں کام کرنا شروع کردیا۔
لتا نے اپنے والد کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کردی تھی۔ دینا ناتھ کی بیٹیوں میں نہ صرف لتا نے سروں کی دنیا میں مقبولیت حاصل کی بلکہ ان کی بہن آشا بھونسلے نے بھی گلوکاری میں اہم مقام حاصل کیا اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ دونوں بہنوں کی آوازوں نے بھارتی فلم انڈسٹری پرقبضہ کرلیا۔

Last Updated : Jan 11, 2022, 1:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details