سشانت سنگھ راجپوت کی لاش کُوپر ہسپتال سے شمشان گھاٹ لائی گئی جہاں ان کی آخری رسومات میں ان کے والد، بہنیں چچازاد بھائی اور دیگر رشتہ دار موجود تھے۔
انتظامیہ کی جانب سے سشانت کی آخری رسومات میں 20 افراد کو شریک ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔
سشانت سنگھ راجپوت کی آخری رسومات، ویڈیو حالانکہ اس دوران بالی وڈ شخصیات کے علاوہ مختلف چھوٹے پردے کے اداکار بھی سشانت سنگھ کو آخری الوداع کرنے پہنچے۔
واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی تھی۔
سشانت سنگھ کی موت نے ہر شخص کے دل میں کئی سوالات پیدا کیے ہیں جبکہ ان کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ سشانت سنگھ نے خودکشی کی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
حالانکہ اس دوران یہ باتیں بھی سامنے آئیں کہ سشانت گزشتہ 6 مہینوں سے ڈپریشن کا شکار تھے۔