بالی ووڈ کے معروف اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کی خبر کے بعد بالی ووڈ سمیت پورا ملک حیران ہے۔
وہیں معروف شاعر کمار وشواس نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کی خبر کے بعد بالی ووڈ سمیت پورا ملک حیران ہے۔
وہیں معروف شاعر کمار وشواس نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔
ٹویٹ میں انہوں نے لکھا, 'میں حیران ہوں! پچھلے ہفتے یوں ہی اچانک سوچا تھا کہ تمہیں کال کروں گا، بات کروں۔ خالی وقت کیسے کٹ رہا ہے اس پر بات کریں گے، ہنسی۔ مذاق کریں گے۔ اتنا لیٹ تو نہیں ہوا بھائی کہ تم ایسے خاموش ہو گئے؟
دراصل بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی ہے۔ ابھی تک سوشانت کی خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ ممبئی پولیس تحقیقات کے لئے اس کے گھر پہنچی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سوشانت کے نوکر نے پولیس کو فون کرکے اس کے بارے میں معلومات دی ہیں۔
وہیں اکشے کمار نے ٹویٹ کیا کہ اس خبر نے مجھے چونکا دیا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ میں چھچھورے فلم دیکھ رہا تھا اور دوست ساجد کو بتا رہا تھا کہ فلم کے پروڈیوسر نے کتنا لطف آیا ہوگا۔ کاش میں بھی اس کا حصہ ہوتا۔ سوشانت ایک شاندرا اداکار تھے۔ خدا آپ کے اہل خانہ کو سلامت رکھے۔