اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

اداکارہ کریتکا کامرا ویب سیریز تانڈو میں نظر آئیں گی - کریتکا کامرا ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پہلا قدم

'کتنی محبت ہے' ٹی وی شو سے مقبول ہوئیں اشوک نگر کی کریتکا کامرا ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پہلا قدم رکھنے جارہی ہیں۔ کریتکا تانڈو ویب سیریز میں نظر آنے والی ہیں۔

اداکارہ کریتکا کامرا ویب سیریز تانڈو میں نظر آئینگی
اداکارہ کریتکا کامرا ویب سیریز تانڈو میں نظر آئینگی

By

Published : Jan 15, 2021, 5:48 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع اشوک نگر کی رہنے والی کریتکا کامرا امیزون پرائم کی ویب سیریز تانڈو میں نظر آئیں گی۔ سیریز میں سیف علی خان، ڈمپل کپاڑیا، سنیل گروور اور محمد ذیشان جیسے بڑے ستاروں نے کام کیا ہے۔

ٹی وی شو سے مقبول ہوئی کریتکا کامرا

ٹی وی اداکارہ کریتکا کامرا ٹی وی شو 'کتنی محبت ہے' سے مقبول ہوئی۔ اب وہ ویب سیریز تانڈو میں نظر آئیں گی جس کے 9 ایپیسوڈ ہیں۔ اس ویب سیریز کی ہدایت کاری علی عباس ظفر نے کی ہے، جنہوں نے ٹائیگر زندہ ہے، سلطان، بھارت جیسی کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ اس سیریز کی کہانی سیاسی رنجشوں کے ارد گرد گھومتی ہے۔ کریتکا اس ویب سیریز میں ثنا میر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

تانڈو سے ڈیجیٹل دنیا میں پہلا قدم رکھ رہی ہیں کریتکا

تانڈو کی شوٹنگ پٹودی پیلس میں ہوئی ہے۔تانڈو میں کریتکا ڈیجیٹل دنیا میں اپنا پہلا قدم رکھنے جارہی ہیں۔ڈمپل کپاڑیا بھی اس ویب سیریز کے ذریعہ ڈیجیٹل دنیا میں پہلا قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔اس کے میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان ہیں۔ویب سیریز کے تمام 9 ایپیسوڈ ایک ہی دن میں آرہے ہیں۔جنہیں آپ کبھی بھی دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کریتکا نے ٹی وی شو کرنے کے بعد سنہ 2018 میں 'میترو' فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔کریتکا کے والد ڈاکٹر روی کامرا دنت ڈاکٹر ہیں اور اشوک نگر ضلع کے آنند پور ٹرسٹ کے سکھپور اسپتال میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان کی والدہ کمکم کامرا ایک نیوٹریشنسٹ ہیں۔کریتکا نے اپنی ابتدائی تعلیم اشوک نگر کے تارا دن سدن اسکول سے حاصل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details