محترمہ راؤ نے فیس بک انڈیا کے لیے دو فلموں کے ساتھ بطور ہدایت کار واپسی کی ہے۔ محترمہ راؤ میں بننے والی ہر ایک فلم دس سکینڈ سے کم مدت کی ہے اور ملک میں چھوٹے موبائل ویڈیو ایڈ کو دوبارہ متعارف کروانے کے لیے امسال مئی میں لانچ کی گئی فیس بک تھمبسٹاپرس پہل کا حصہ ہے۔
دونوں فلمیں جنسی عدم مساوات اور خواتین کی خلاف گھریلو تشدد پر مبنی معاشرے کی تلخ حقیقت کی آئینہ دار ہیں۔ بھائی کے گلاس میں دودھ کی مقدار بہن کے گلاس میں دودھ سے کافی زیادہ ہے۔ بھائی اپنے گلاس کا تھوڑا دودھ بہن کے گلاس میں ڈالتا ہے جس سے کہ دونوں گلاس میں دودھ کی مقدار برابر ہو جائے اور اس طرح جنسی عدم مساوات کے خلاف سوچنے پر مجبور کردینے والی ایک دلچسپ کہانی کی شکل لیتی ہے۔