اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کیارہ اڈوانی کی ہم شکل ٹک ٹاک پر مشہور - ایک ٹک ٹاک یوزر کلپنا شرما

جہاں ایک جانب کیارہ اڈوانی بالی ووڈ میں بلندیوں کی سیڑھیوں پر چڑھ رہی ہیں، وہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لڑکیاں ان کی نقل کر کے مشہور ہو رہی ہیں۔

kiara advani
kiara advani

By

Published : Mar 4, 2020, 11:27 AM IST

ایک ٹک ٹاک یوزر کلپنا شرما ان دنوں نوجوانوں میں کافی مشہورہیں، انہوں نے کیارہ اڈوانی کے ڈائلیوگ پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر کافی مداح بنائے ہیں اور مسلسل ان کے فالورز کی تعداد بھڑ رہی ہے۔

کیارہ اڈوانی کی ہم شکل ٹک ٹاک پر مشہور

کیارہ اڈوانی کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم کبیر سنگھ میں کیارہ کے بولے ہوئے ڈائلااگس کافی مشہور ہوئے تھے، جس کے بعد ٹک ٹاک پر لوگوں نے خوب ویڈیوز بنائی ہیں۔

کیارہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم کے لیے تیاری کر رہی ہیں، تو وہیں کلپنا ان کے ڈائلاگس پر ویڈیوز بنا کر وائرل ہو رہی ہیں۔

کلپنا کی شکل کیارہ سے ملتی ہے شائد یہی وجہ ہے کہ وہ اتنی مقبول ہو رہی ہیں۔

کلپنا ان دونوں سوشل میڈیا سینسیشن یعنی سوشل میڈیا میں سب سے مشہور لوگوں کی فہرست میں قدم رکھ چکی ہیں اور لگاتار ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔

جہاں ایک طرف کیارہ کی ہمشکل کلپنا ہیں وہیں بالی وڈ کے کئی مشہور ادکاروں کے ہمشکل ٹک ٹاک کی دنیا میں کافی مشہور ہیں۔

موجودہ وقت میں ٹک ٹاک پر اکشے کمار، سلمان خان، عالیہ بھٹ، ٹائگر شراف، کٹرینہ کیف، ایشوریہ رائے بچن، پرینکا چوپڑا، جیکلین، سیف علی خان، کرینہ کپور، کریشمہ کپور کے ہم شکل موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
کرینہ ساحر کی بائیو پک میں کام کرنا چاہتی ہیں
رندیپ ہڈا ہالی وڈ فلم ایکسٹریکشن میں

حال ہی میں کٹرینہ کیف کی ہمشکل ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کی وجہ سے اتنی مشہور ہوئی کہ اسے ایک پنجابی ویڈیو میں ادکاری کرنے کا موقع ملا، ٹک ٹاک کے ایسے کئی یوزرس ہیں جو ٹک ٹاک سے بالی وڈ اور باقی دوسری فلم انڈسٹریز تک پہنچے ہیں۔

کیارہ اڈوانی آنے والے دنوں میں نیٹفلیکس پر ریلیز کی جانے والی ایک فلم گِیلٹی میں نظر آئیں گی۔ اس کی علاوہ رواں برس وہ اور کئی فلموں میں نظر آئیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details