جب سے فلم 'ستّے پے ستّا' کی ریمیک کا اعلان ہوا ہے، تبھی سے فلم شائقین کو یہ انتظار تھا کہ کون امیتابھ اور ہیما مالنی کا کردار ادا کرے گا۔
چند روز قبل رتک روشن کو فلم کے ہیرو کے طور پر منتخب کیا گیا تھا، جس کا اعلان فلم ساز نے کیا تھا۔
وہیں ہیروئن کے کردار پر کوئی بیان نہیں آیا تھا، مداح قیاس لگارہے تھے کہ دیپیکا پادوکون کو ہیروئن کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔
کٹرینا ہوں گی 'ستّے پے ستّا' کی ہیروئن لیکن نئی اطلاع کے مطابق فلم سازوں نے کٹرینا کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے پہلے فلم ساز کئی معروف اداکاراؤں پر غور کر رہے تھے۔
'ستّے پے ستّا' فراح خان کی ہدایت کاری میں بنائی جائے گی جس کو پروڈیوس روہت شٹّی کریں گے۔
رتک روشن کی روہت شٹّی کے ساتھ یہ پہلی فلم ہو گی، جبکہ کٹرینا روہت شٹّی کے ساتھ آنے والی فلم 'سوریہ ونشی' میں کام کر رہی ہیں۔