اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کٹرینہ کیف کام پر واپس لوٹ کر خوش ہیں - کٹرینہ کیف انسٹاگرم کی تصویر

کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے طویل وقفے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف کام پر واپس لوٹ کر کافی پرجوش اور خوش نظر آرہی ہیں۔

کٹرینہ کیف کام پر واپس لوٹ کر خوش ہیں
کٹرینہ کیف کام پر واپس لوٹ کر خوش ہیں

By

Published : Nov 5, 2020, 2:18 PM IST

کٹرینہ کیف کورونا لاک ڈاؤن کے طویل مدت کے بعد اب کام پر واپس لوٹ آئی ہیں، جس سے وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ پیلے رنگ کی لباس میں خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

اس تصویر کے عنوان میں انہوں نے لکھا کہ اپنے ٹیم کے ساتھ کام پر واپس لوٹ کر ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں ائیرپورٹ میں لی گئی ایک تصویر کو اپنے مداحوں کے ساتھ سانجھا کیا تھا۔جس میں وہ کورونا سے حفاظت کے لیے سیفٹی کٹ میں نظر آرہی تھی۔تصویر کے عنوان میں اداکارہ لکھتی ہیں کہ تحفظ پہلے، ویسے کپڑے بھی برے نہیں ہے۔

اگر ہم کٹرینہ کے آئندہ پروجیکٹ کے بارے میں بات کریں تو وہ روہت شیٹی کی فلم 'سوریہ ونشی' میں اکشئے کمار کے ساتھ نظر آنے والی ہے۔اس کے علاوہ وہ سدھانت چتورویدی اور ایشان کھٹر کے ساتھ 'فون بوتھ' میں بھی نظر آئینگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details