بالی وڈ کی باربی گرل کترینہ کیف گھریلو تشدد سے دوچار خواتین کی مدد کے لئے آگے آئی ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران کترینہ کیف انسٹاگرام پر مسلسل کچھ نہ کچھ پوسٹ کر رہی ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے گٹار بجاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ اس کے علاوہ ان کی فٹنس ویڈیوز بھی مداحوں کے درمیان کافی مقبول ہو رہی تھی۔ ان کی تازہ ترین پوسٹ گھریلو تشدد سے دوچار خواتین کے لئے ہے۔
کترینہ کیف نے گھریلو تشدد سے متاثرین کے لئے کام کرنے والی تنظیم 'سنہا' کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملک میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ ہی گھریلو تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اس ادارہ کو فنڈز اور وسائل کی قلت سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔