اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کارتک آرین فلم کے آخری سین کے دوران جذباتی ہوگئے - فلم 'آج کل'

بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آرین اپنی آنے والی فلم 'آج کل' کے آخری سین کے دوران جذباتی ہوگئے۔

کارتک آرین
کارتک آرین

By

Published : Dec 6, 2019, 2:51 PM IST

Updated : Dec 6, 2019, 5:53 PM IST

کارتک آرین کی اداکاری سے سجی اور امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'آج کل' ہوگی ریلیز ہوگی۔

اس فلم میں کارتک پہلی بار سارہ علی خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم سیف علی خان اور دیپکا پاڈکون کی فلم 'لوآج کل' کا سیکوئل بتائی جا رہی ہے۔ کارتک نے بتایا کہ فلم آج کل کے لاسٹ سین کو شوٹ کرتے ہوئے وہ جذباتی ہو گئے تھے۔

کارتک نے کہا کہ 'میں امتیاز علی کی اس فلم کے لیے کافی پرجوش ہوں کیونکہ مجھے وہ کافی پسند ہیں، انہوں نے میرے سوچنے کا طریقہ ہی بدل دیا مجھے لگتا ہے کہ اب میں ایک مختلف شخص بن چکا ہوں، جب سے میں نے اس فلم کی شوٹنگ شروع کی اس کے بعد میرے اندر کافی تبدیلیاں آ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم 'آج کل' اگلے برس 14 فروری یعنی ویلنٹائنس ڈے کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

Last Updated : Dec 6, 2019, 5:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details