کارتک آج کے وقت میں بالی وڈ کے پاپیولر ہیرو میں شمار کیے جاتے ہیں۔ کارتک کے پاس موجودہ وقت میں بہت پروجیکٹس ہیں جن کی وہ بیک ٹو بیک شوٹنگ کر رہے ہیں۔
رنبیر کپور سے حسد کرتے ہیں کارتک آرین - بالی ووڈ اداکار
بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور نے جس طرح کی فلمیں کی ہے وہ ان سے حسد محسوس کرنے لگے ہیں۔
کارتک نے کہا کہ 'ہم سب انڈسٹری میں اپنی الگ جگہ رکھتے ہیں اور ہر کوئی مختلف طرح کی فلمیں کرتا ہے۔ ہم سب محنت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کو بہتر کام کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ رنبیر کپور ایسے ایکٹر ہیں جن کام شاندار ہیں۔ انہوں نے جس طرح کی فلمیں کی ہیں اس کے تئیں میں ان سے جلن محسوس کرتا ہوں۔'
کارتک ان دنوں فلم 'شوہر بیوی اور وہ' کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے سارہ علی خان کے ساتھ امتیاز علی کی فلم کی شوٹنگ مکمل کی تھی. اسی کے ساتھ کارتک کے پاس 'دوستانہ 2' اور 'بھول بھولیاں 2' بھی ہے۔